ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کا احتجاج، ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ کے گھر کا محاصرہ

کسانوں کا احتجاج، ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ کے گھر کا محاصرہ

Mon, 12 Oct 2020 14:02:14    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،12؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی ملک گیر  تحریک بلا رکے جاری ہے اور کسانوں کا اعلان ہے کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی کہ جب تک مودی حکومت زرعی قانون واپس نہیں لے لیتی اور ایم ایس پی کی گارنٹی نہیں دیتی ۔ پنجاب اور ہریانہ کسان تحریک کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ تین دنوں نے ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ او ر جے جے پی کے صدر دشینت چوٹالہ کے گھر کا محاصرہ کیا گیا ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ وہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر زرعی قانون کے خلاف میدان میں آئیں۔

 اسی طرح پنجاب میں بھی کسانوں کی تحریک جاری ہے ۔  آل انڈیا کسان مہاسبھا کے قومی جنرل سیکریٹری اتل کمار انجان نے بتایا کہ گزشتہ 25؍ ستمبرکو جاری ہوئی یہ تحریک نومبر تک چلے گی ۔ انھوںنے کہا کہ 14؍ اکتوبر کو ملک گیر سطح پر ایم ایس پی کی گارنٹی کے لیے آواز بلند کی جائے گی  اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ زرعی قانون واپس لیا جائے اور اس میں ایم ایس پی کو یقینی بنایا جائے نیزاس کی گارنٹی دی جائے ۔ دوسری جانب سوراج انڈیا کے صدر پروفیسر یوگندر یادو نے  26؍ نومبر کو دہلی میں ایک بڑی ریلی  کا اعلان کیا ہے۔ 

 


Share: